کوٹ ادو،مسجدکے باہر سے محنت کش کارکشہ ،کاشتکار کی بکریاں چوری
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسجدکے باہر سے محنت کش کارکشہ ،کاشتکار کی بکریاں چوری کرلی گئیں ۔
پولیس نے مقدمات درج کر لیے ،اس بارے ایف آئی آر کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں پیش آیاجہاں محمد افضل سکنہ منہاں کوٹ ادو نے بتایا کہ وہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتا ہے ،گزشتہ روز وہ اپنا رکشہ مسجد کے باہر کھڑا کر کے نماز ادائیگی کیلئے مسجد میں گیا،کچھ دیر بعد واپس آیا تو رکشہ نامعلوم ملزم چوری کر کے لے جا چکے تھے ۔رکشہ کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔