وہاڑی :اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

وہاڑی :اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

دکانداروں کی من مانی، ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹس خاموش تماشائی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) شہر و مضافات کرم پور، لڈن، رتہ ٹبہ، ماچھیوال، کوٹ سادات، گڑھا موڑ اور ٹبہ سلطان پور سمیت مختلف علاقوں میں سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے من مانی نرخ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے عملی کارروائی کا فقدان ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ پیاز، آلو، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور دالوں کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پھل عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے ، موثر چیک اینڈ بیلنس نظام قائم کرنے اور منافع خور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں