کچاکھوہ‘سرکاری ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان

 کچاکھوہ‘سرکاری ہسپتال میں  بنیادی طبی سہولیات کا فقدان

کچاکھوہ (نمائندہ خصوصی)کچاکھوہ کے سرکاری ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے ۔

 ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رات کے اوقات میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔ اکثر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بغیر خانیوال یا ملتان منتقل کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے اس ہسپتال میں علاج کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ مریضوں کے مطابق عملہ محدود اور سہولیات ناقص ہیں، جبکہ بیشتر اوقات رات کو ڈاکٹر نہیں ملتا۔علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کی فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقل ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں، ضروری سہولیات فراہم کی جائیں اور انتظامی غفلت کا نوٹس لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں