سیلاب : ٹریک بحال نہ ہوسکے‘ٹرینوں کے روٹ تبدیل

سیلاب : ٹریک بحال نہ ہوسکے‘ٹرینوں کے روٹ تبدیل

مسافروں میں ریکارڈ کمی، شہری بسوں پر دھکے کھانے پر مجبور،اصلاح کا مطالبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان ریلوے حکام کی غفلت ، جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرٹریک کی مرمت شروع نہ ہوسکی، مسافرخوار ، بس کے سفر کو ترجیح دینے لگے ۔ جنوبی پنجاب میں آنیوالے سیلاب کے باعث متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا پاکستان ریلوے نے سیلاب سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث پشاور اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی3 مسافرگاڑیوں کے متعدد سٹاپ ختم کر کے ان کے روٹ بھی تبدیل کر دیئے گئے ۔

ہزارہ ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے 14کے قریب سٹیشن سٹاپ عارضی ختم کرکے ان کا روٹ ہی تبدیل کر دیا اوران کو ساہیوال لاہور کے راستے منزل تک پہنچانا شروع کردیا جسکے بعد ان تینوں گاڑیوں کے مسافروں میں ریکارڈ کمی ہوگئی ریلوے نے ٹریک بحالی کی تاریخ اکتوبر کا پہلا ہفتہ دیا مگر تاحال یہ تعطل کاشکار ہے ۔مقررہ ایس اوپیز کے تحت سیلاب کے آتے ہی مرمت کے کام کیلئے ورکنگ شروع ہوجاتی ہے مگر محکمہ ریلوے کے افسروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں