جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خواتین کیخلاف کارروائی شروع

جھوٹے مقدمات درج کرانے  والی خواتین کیخلاف کارروائی شروع

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ لڈن پولیس نے عزت پامالی کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خواتین کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

 تفصیل کے مطابق چک نمبر 65ڈبلیو بی کی فیضاں مائی نے محمد افضل ہاشم کے خلاف، جبکہ چک نمبر 62کے بی کی شمیم بی بی نے حق نواز شاہراہ لنگڑیال کے خلاف الگ مقدمات درج کرائے تھے ۔ بعدازاں دونوں خواتین اپنے بیانات سے مکر گئیں۔ سب انسپکٹر مقصود احمد کی رپورٹ پر تینوں خواتین کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں