ڈی پی او آفس گارڈ کی ایمانداری پرس نقدی سمیت واپس کردیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او آفس کے گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو سڑک سے ایک پرس ملا جس میں ہزاروں روپے نقدی، سونے کی بالیاں اور اہم دستاویزات موجود تھیں۔
عملے نے پرس میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعے مالک کا نمبر ٹریس کر کے اسے پکھی موڑ سے بلا کر پرس بمعہ رقم و زیورات واپس کر دیا۔ شہری نے اپنی قیمتی اشیاء بحفاظت واپس ملنے پر وہاڑی پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔