طلبہ کے اعزاز میں وائس چانسلرسیکرٹریٹ میں تقریب

 طلبہ کے اعزاز میں وائس  چانسلرسیکرٹریٹ میں تقریب

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کیچ کلچرل فیسٹیول کے دوران تربت یونیورسٹی کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب وائس چانسلر سیکرٹر یٹ میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔

تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار بلوچ، چیئرمین شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غلام جان،ڈاکٹر مہناز اسلم، شعبہ اکنامکس کی فیکلٹی ممبر ثمینہ فقیر، فوکل پرسن میوزیکل اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی ڈاکٹر محمد سالم اور فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں