کوٹ ادو، منشیات مقدمہ کا فیصلہ ملزم باپ بیٹل شک کے فائدہ پر بری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے تھانہ دائرہ دین پناہ کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم باپ بیٹے سمیت دو ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنادیا۔
پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے 28مئی 2024ء کو ایس آئی محمد قاسم کی قیادت میں ٹی پی لنک روڈ گٹ موڑ پر ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو مشکوک سمجھتے ہوئے روکنے کی کوشش کی۔ ملزموں کے بھاگنے پر تعاقب کے بعد جامہ تلاشی لی گئی تو تین پیکٹ چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس نے امان اللہ خان ولد دوست محمد اور جاوید ولد امان اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔