ڈیف کرکٹ ایونٹ 24اکتوبر کو جہانیاں میں منعقد ہوگا:نعمان ندیم

 ڈیف کرکٹ ایونٹ 24اکتوبر کو  جہانیاں میں منعقد ہوگا:نعمان ندیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیف کرکٹ کلب کے صدر نعمان ندیم کے مطابق ایک روزہ ڈیف کرکٹ ایونٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایونٹ 24اکتوبر بروز جمعہ جہانیاں میں کھیلا جائے گا۔

 جس میں خانیوال، میاں چنوں، کبیروالا اور جہانیاں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ نعمان ندیم نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں