پانچویں جماعت کی طالبہ پر ٹیچر اور پرنسپل کا مبینہ تشدد

پانچویں جماعت کی طالبہ پر ٹیچر اور پرنسپل کا مبینہ تشدد

دوپٹہ تبدیل کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو سفینہ بے ہوش ہو گئی سی ای او ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ،تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بصیرہ میں پانچویں جماعت کی طالبہ سفینہ بی بی پر ٹیچر اور پرنسپل کے مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بچی نے مالی حالات کے سکول کی یونیفارم والا ڈوپٹہ نہ پہن سکی تھی جس پر خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں پرنسپل نے بھی بچی کو زدوکوب کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر سی ای او ایجوکیشن طاہرہ عزیز نے نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جس میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ جمال، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بصیرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں