ستلج میں سیلابی پانی کی آمد متوقع، ہم تیار ہیں، ڈی سی لودھراں

 ستلج میں سیلابی پانی کی آمد متوقع، ہم تیار ہیں، ڈی سی لودھراں

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیرصدارت اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں لودھراں کے مقام پر دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت پرکسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ،اسسٹنٹ کمشنرز ارم شہزادی،اصغر لغاری،ڈی ای او شکیل احمد،اسرارالحق،طاہر عباس،ڈاکٹر فرحان سمیجہ سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے ستلج میں بھارتی سیلابی پانی کی آمد متوقع ہے ،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،پانی کی آمد پر فوکس ہے ،ہنگامی اقدامات کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے ،امدادی سامان اور افرادی قوت کو بھی الرٹ رکھا جائے ۔اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لودھراں انتظامیہ’’زیادہ گندم اگاؤ مہم‘‘کیلئے کوشاں ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کاشت،زیادہ پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں