ڈپٹی کمشنر نے پی پی 269الیکشن کیلئے افسروں سے حلف لیا

ڈپٹی کمشنر نے پی پی 269الیکشن کیلئے افسروں سے حلف لیا

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری تمام وسائل بروئے کار لا کرانتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے :عثمان طاہر جپہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ضمنی الیکشن پی پی 269کے سلسلے میں تعینات افسران سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام افسران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ الیکشن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، انتخابی فرائض انجام دینے والے افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور غیر جانبداری سے سرانجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت، جانبداری یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ حلف اٹھانے والے افسران نے عزم ظاہر کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں