رائس ملز ایسوسی ایشن بوریوالا کے نومنتخب عہدیداروں کا حلف

رائس ملز ایسوسی ایشن بوریوالا کے نومنتخب عہدیداروں کا حلف

رائس انڈسٹری کا معیشت میں اہم کردار، مزمل حسین، ملک عثمان، شیخ افتخار

بوریوالا (نمائندہ دنیا)رائس ملز ایسوسی ایشن بوریوالا کے نومنتخب عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ 2025سے 2027کی مدت کیلئے مزمل حسین کو صدر، ملک عثمان شمشاد کو نائب صدر، شیخ افتخار احمد کو جنرل سیکرٹری اور احمد جاوید کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس سلسلے میں جمخانہ بوریوالا میں حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ٰحاجی ظہور احمد نے عہدیداروں سے حلف لیا ۔تقریب میں رائس ملز مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئے عہدیداروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں نے کہا رائس انڈسٹری پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، جو کروڑوں روپے کے چاول ایکسپورٹ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بوریوالا کی رائس ملز کو درپیش مسائل کے حل، انڈسٹری کی بہتری اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائینگے ۔ اس سے متعلق حکومت کو بھی نئی انڈسٹری پالیسی مرتب کر کے فیکٹریوں کو سستی بجلی فراہم کرنی چاہئے تا کہ مزید چاول ایکسپورٹ کئے جا سکیں، عہدیداروں اور ممبروں نے اس موقع پر  بوریوالا کے صدر چودھری احتشام داؤد کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں