13اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز‘ 6لاکھ بچے ہدف

13اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز‘ 6لاکھ بچے ہدف

2573ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی،انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ 13اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت 13تا 16اکتوبر تک جاری رہنے والی چار روزہ مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود نے پولیو ورکرز کی ٹریننگ اور مائیکرو پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ مہم کے دوران 2573ٹیمیں 6لاکھ 14ہزار 789بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ہدایت کی کہ انتظامات مہم سے قبل مکمل کیے جائیں اور پرائیویٹ سکولز مالکان کو بھی آن بورڈ لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں