ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 60چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزیوں پر 60چالان

وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او محمد افضل کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں انچارج انسپکشن اینڈ سرویلنس ڈسٹرکٹ وہاڑی، انسپکٹر ملک سلیم سکندر کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

انسپکشن ٹیموں نے بلیک پیپر، سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ، مقررہ حد سے تجاوز، مسافر و مال بردار گاڑیوں کی اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کیے ۔ ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران سپیڈ کیمرے اور کمپیوٹرائزڈ کنڈے استعمال کیے تاکہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔جمعہ کے روز دوران چیکنگ 60 سے زائد چالان کیے گئے جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔انسپکٹر ملک سلیم سکندر کے مطابق تیز رفتاری حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں