اینٹی کرپشن کی کارروائی سابق ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی سابق ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سی پی او آفس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر علی حسن گیلانی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابق ہیڈ کانسٹیبل اور سی پی او آفس کے سابق ملازم منیر احمد کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سرکاری ریکارڈ اور مالِ مقدمہ غائب ہونے کا کیس درج تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں