کوٹ ادو:پیرا کی کارروائی‘80کنال سرکاری اراضی واگزار

 کوٹ ادو:پیرا کی کارروائی‘80کنال سرکاری اراضی واگزار

اراضی پر 30سال سے قابضین کاشت کاری کر رہے تھے‘ ڈمپنگ سائٹ قائم

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا محمد اقبال لانگ کی زیر نگرانی تحصیل انتظامیہ نے 80کینال سرکاری اراضی واگزار کروالی زمین تقریباً 30سال سے ناجائز قابضین کے قبضہ میں تھی جہاں وہ فصل کاشت کر رہے تھے ۔ متعدد بار انتباہ کے باوجود قبضہ ختم نہ کیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا واگزار کروائی گئی زمین پر باقاعدہ طور پر ڈمپنگ سائٹ قائم کر دی گئی ہے تاکہ تحصیل کوٹ ادو میں روزانہ کی بنیاد پر اکٹھے ہونے والے کوڑے کو ڈمپ کیا جا سکے جس سے ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری ائے گیڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے واضح کہا سرکاری اراضی پر کسی بھی غیر قانونی قبضہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل سے جاری رہیں گی ۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ واگزار شدہ زمین کے تحفظ کیلئے مستقل نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ دوبارہ کوئی قبضہ نہ ہو سکے ۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرکاری اراضی عوامی مفاد میں ہی استعمال کی جائے گی اور ایسے تمام اقدامات شہر کی ترقی، صفائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں