وہاڑی میں پلس پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری

وہاڑی میں پلس پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری

اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت اجلاس، ریونیو افسران کو ہدایات

وہاڑی (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلس پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیر التواء ونڈا جات، اغلاط ناموں اور پارٹیشن فائلز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بابر سلیمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ریونیو افسران مشترکہ کھاتوں کی تقسیم اور ونڈا جات کے معاملات جلد از جلد نمٹائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاخیری حربے یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چکوک میں عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو پلس پراجیکٹ کے فوائد سے آگاہ کیا جائے ، جبکہ اغلاط ناموں کی درستی اور نوٹیفائیڈ موضع جات کا ریکارڈ فوری طور پر اراضی ریکارڈ سنٹرز میں جمع کرایا جائے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، تحصیلدار منظور الحق، ریونیو آفیسر مہر نواز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شہباز شریف سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں