میپکو سیفٹی سیل بہاولپورکے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

میپکو سیفٹی سیل بہاولپورکے  زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سیفٹی سیل بہاولپور کی ٹیم نے میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسیہ سب ڈویژنوں میں سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل بہاولپور ملک یعقوب احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی سی ٹی سی عامر انصاری نے سیمینار کی صدارت کی۔عامر انصاری نے خطاب میں کہا کہ فیلڈ پر کسی بھی صورت میں سیفٹی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی ٹرانسفارمر، سب سٹیشن، ہائی ٹینشن یا کمپوزٹ لائن پر کام سے قبل پرمٹ کا حصول اور دونوں اطراف مناسب ارتھنگ کو لازمی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی میپکو کے کام کا بنیادی جزو ہے ، لہٰذا کام سے قبل، دورانِ کام اور بعد میں سیفٹی چیک لازمی کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں