نامعلوم افراد کا شہری پر اغوا کے بعد تشدد، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کو اغوا کر کے رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کو شہری محمد شہنشاہ نے اطلاع دی کہ اسے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزم اسے ایک ڈیرے پر لے گئے ، جہاں رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سفید کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے ۔