انچارج خدمت مرکز سے بدتمیزی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

انچارج خدمت مرکز سے بدتمیزی  ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)انچارج خدمت مرکز سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیل کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس کو انچارج خدمت مرکز حبیب الرحمن نے اطلاع دی کہ قلعہ قاسم باغ کے قریب ایک نوجوان کو روکا گیا اور اس سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزم یاسین نے لائسنس دکھانے کے بجائے شور شرابہ شروع کردیا اور بدتمیزی کرتے ہوئے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں