انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس،پاک فوج کو خراج تحسین
ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس صدر رانا ارشاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، چیئرمینز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آرمی چیف کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہو رہا ہے اور ان کی خارجہ و امن دوست پالیسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہیں۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی منفی اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث مودی حکومت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ۔