صحت دشمنوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،بھاری جرمانے،مقدمات

صحت دشمنوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،بھاری جرمانے،مقدمات

30لٹر رینسڈ آئل تلف، ریسٹورنٹ،بیکری کو 40،40ہزا رروپے جرمانہ، شہریوں کی صحت سے کسی کو کھیلنے نہیں دینے ، ڈی جی

ملتان (لیڈی رپورٹر)شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں صدر بازار اور دوکوٹہ چوک دنیاپور میں 2 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، 30 لٹر رینسڈ آئل تلف، ریسٹورنٹ اور بیکری کو 40، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز طاہر سعید کی سربراہی میں دنیاپور میں 2 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ کچن ایریا میں حشرات اور فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر سویٹس اینڈ بیکرز کو بھاری جرمانہ عائد کیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد لازم و ملزوم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو غیر محفوظ خوراک بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں