کہروڑپکا میں صوبائی محتسب کی کھلی کچہری‘27سائل پیش

کہروڑپکا میں صوبائی محتسب کی کھلی کچہری‘27سائل پیش

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں 27سے زائد سائلوں نے اپنے مسائل پیش کئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوبائی محتسب محمد سلیم نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم ہے ۔ ’’آپ کی سنوائی‘‘ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ضلع، تحصیل اور قصبہ سطح پر کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں صوبائی محکموں کیخلاف شکایات کا 40روز میں ازالہ کیا جاتا ہے ۔محمد سلیم نے بتایا کہ آج کی کھلی کچہری میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ستھرا پنجاب سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں