ڈی پی او کی قیادت میں بوریوالا پولیس کا فلیگ مارچ

ڈی پی او کی قیادت میں  بوریوالا پولیس کا فلیگ مارچ

وہاڑی،بوریوالا(خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نمائند ہ دنیا)ڈی پی او وہاڑی محمد افضل بھٹی کی قیادت میں سرکل پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا۔

 مارچ میں ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار شریک تھے ۔فلیگ مارچ دفتر ڈی ایس پی سے شروع ہوکر شہر کے اہم بازاروں، چوکوں اور رہائشی علاقوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی پہلی ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں