ای بز پورٹل، کاروباری سہولتوں میں انقلابی پیش رفت
لودھراں (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں اور کاروباری طبقے کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے کاروباری سہولتوں میں انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ایس این اے راؤ ناصر اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ای بز پورٹل ایک جدید آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کو 52 مختلف کاروباری سروسز فراہم کریگا۔