الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 200خشک راشن بیگز تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 200خشک راشن بیگز تقسیم

دریائے ستلج کے کنارے سیلاب متاثرہ بستیوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے موضع غلام شاہ لڈن میں سیلاب متاثرہ گھرانوں کو 200خشک راشن بیگز فراہم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تقریب کی صدارت چودھری علی وقاص ہنجرا، منصور اسلم دوگل اور ملک مقصود اطہر اعوان نے کی۔ تقریب میں سہیل اجمل، چودھری ساجد، چودھری ذوالفقار اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہے ۔متاثرین نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں