ٹی ایل پی کا مارچ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تھا،یعقوب سعید
میلسی (نامہ نگار) جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی کے امیر مولانا مفتی محمد یعقوب خان سعیدی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پرامن احتجاج کر رہی تھی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت وزرائکے اشتعال انگیز بیانات سے حالات مزید خراب نہ کرے بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا۔