ٹریکٹر ٹرالی ریورس کرتے حادثہ،6سالہ بچی جاں بحق
سومیہ موقع پر دم توڑ گئی،غفلت کے مرتکب ڈرائیور جاوید پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی پولیس کو صابر حسین نے اطلاع دی کہ وہ اپنی 6سالہ بیٹی سومیہ کے ہمراہ گھر کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران ملزم جاوید وینس نے پیچھے دیکھے بغیر ٹریکٹر ٹرالی ریورس کردی، جو ننھی سومیہ پر چڑھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔