100جنرل پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائز کردیئے ،سیف اللہ

100جنرل پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائز کردیئے ،سیف اللہ

پاکستان پوسٹ خدمت، دیانت داری کی علامت ہے ،ڈاکٹر کلثوم پراچہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پوسٹ کے 100 جنرل پوسٹ آفسز اور بڑے پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائز ہوچکے ہیں۔ عوام کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ڈاک کی بکنگ اور ترسیل کی جدید سہولت فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ سب آفسز تک ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے ۔ یہ بات پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب رائے سیف اللہ نے جی پی او ملتان میں ورلڈ پوسٹ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ قومی خدمت اور دیانت داری کی علامت ادارہ ہے ۔ اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل محمد عارف خان نیازی نے یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کمیونٹیز کو تجارتی، مالیاتی اور سماجی خدمات تک قابل اعتماد رسائی فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں