ذہنی دباؤ ،برن آؤٹ جیسے مسائل میں اضافہ ہورہا، کلثوم پراچہ
صحت مند اور متوازن ماحول کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ،تقریب سے خطاب
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ تقریب کا مقصد دماغی صحت کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ رواں سال کا موضوع آفات اور ہنگامی حالات میں ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی رکھا گیا۔یہ تقریب شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اور کاؤنسلنگ اینڈ ویل بینگ سینٹر کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت مجموعی صحت کا بنیادی جز ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر ذہنی دباؤ اور برن آؤٹ جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔