نشتر روڈ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، دو افراد گرفتار
ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر روڈ دوست پلازہ میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کر کے شہریوں سے زبردستی رقم وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
میونسپل کارپوریشن ملتان نے بھتہ خوری کے الزام میں پولیس تھانہ چہلیک میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیا۔عوامی شکایات پر سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز کارروائی کی۔