نوجوان نے سپرے پی کرزندگی ختم کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان نے زہریلی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔۔۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی، جو فیصل آباد کا رہائشی اور چودھری نثار احمد کے باغ میں ملازم تھا۔ذرائع کے مطابق علی حسن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی سپرے پی لی، جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔