ملتان میں ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق پلی محلہ احمد آباد کے قریب ایک نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ہزارہ ایکسپریس گزرنے لگی۔ ٹرین کی زد میں آ کر وہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ دہلی گیٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔