خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس  نے تحقیقات شروع کردیں

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بستی ملوک پولیس نے 30 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 پولیس کے مطابق میلسی کی رہائشی خاتون (س)نے بتایا کہ اس کی ملزم سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔ ملزم نے اسے ملاقات کے بہانے وہاڑی چوک، ملتان بلایا۔ خاتون کے بیان کے مطابق جب وہ وہاں پہنچی تو ملزم اسے زبردستی لاڑ کے علاقے میں لے گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں