وہاڑی میں 53ارب کے ترقیاتی منصوبے جاری ـ:عمرانہ توقیر
ترقیاتی کاموں میں رفتار، معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26، سیپ اور پنجاب سٹیز پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی میں 53ارب 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 165ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 20ارب روپے سے 10 سکیمیں اور 5ارب روپے سے زائد لاگت کی 29 نئی اسکیموں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ سیپ پروگرام کے تحت 75کروڑ روپے سے 49منصوبوں پر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت وہاڑی میں 3ارب 65 کروڑ اور بورے والا میں 4ارب 63کروڑ روپے کی اسکیمیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں رفتار، معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔