میٹرک کے نئے نصاب کا ریوو شروع ماہرین تعلیم کو ذمہ داری مل گئی
ملتان(خصوصی رپورٹر)نہم کے بعد دہم جماعت (سیشن 2026-2027) کے لئے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے ، تاہم ممکنہ غلطیوں کے خدشے کے باعث پیکٹا نے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق پیکٹا نے نئی کتابوں کے ریویو کا عمل شروع کردیا ہے ۔ ماہرین نصاب کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ غلطیوں کی درستگی کے بعد نصاب کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ میٹرک کی نئی کتابیں ریویو مکمل ہونے کے بعد چھپائی کے لئے پبلشرز کو بھجوائی جائیں گی۔ حکام کے مطابق نصاب کا ریویو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔