ملتان کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی فراہمی

ملتان کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی فراہمی

پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے 3ارب روپے ، ملتان کیلئے 15کروڑ 67 لاکھ روپے

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی یعنی جولائی، اگست اور ستمبر کی قسط کے طور پر مجموعی طور پر 3ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس مد میں ملتان کے سکولوں کو 15 کروڑ 67 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق نان سیلری بجٹ سکولوں کی مرمت، ضروری سہولیات کی فراہمی، طلبہ کی فلاح و بہبود اور عارضی اساتذہ یا دیگر عملے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر سکولوں کی ضروریات پوری کر سکیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک کی قسط بھی دسمبر کے آخر تک جاری کر دی جائے گی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں