زکریا یونیورسٹی کی علاقائی حدودپر پابندی ختم کر دی گئی
بی زیڈ یو ایکٹ 1975میں ترمیم،جامعہ کی علاقائی حدود اضافہ ممکن
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی علاقائی حدوو میں اضافہ کردیاگیا، ا ب پنجاب بھر میں اپنے کیمپس اور کالجز کھول سکے گی تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی نے زکریا یونیورسٹی ایکٹ 1975میں ترمیم کردی جس کے بعد زکریا یونیورسٹی کی علاقائی حدود پر قائم پابندی ختم کردی گئی اور اب یونیورسٹی نئی اداروں کی طرح کہیں بھی اپنا کیمپس اور کالج قائم کرسکتی ہے ، ترمیم ایکٹ کی قرارد دار رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے پیش کی ۔انہوں نے اپنی تحریک میں کہاکہ زکریا یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2025 پر فوری غور کرنے کے لئے قواعد 95اور 96کے تقاضے اور صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے رولز آف پروسیجر کے دیگر تمام متعلقہ قواعد مذکورہ قواعد کے قاعدہ 234 کے تحت ختم کئے جائیں۔