جہانیاں،وہنی وال گرلز ایلمنٹری سکول میں سولر سسٹم کا افتتاح

جہانیاں،وہنی وال گرلز ایلمنٹری سکول میں سولر سسٹم کا افتتاح

سی ای او کا دورہ،حاضری ریکارڈ چیک، تعلیمی ماحول، صفائی اور نظم وضبط کا جائزہ

خانیوال،جہانیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا)جہانیاں ( نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خانیوال چودھری فیاض سندھو کا مرکز وہنی وال کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک نمبر 112 کا دورہ، سکول کا معائنہ سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا ضیاء الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے سکول میں بچوں اور سٹاف کی حاضری چیک کی، کلاس رومز کے تعلیمی ماحول، صفائی اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت نصب کئے گئے سولر سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔ چودھری فیاض سندھو نے کلاس رومز کی خوبصورتی، پلانٹ ٹیگنگ، اور طلبہ کی تعلیمی مصروفیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول کا مجموعی ماحول بہتر اور مثالی ہے ۔ انہوں نے تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے اساتذہ کو مزید محنت کی تلقین کی۔ اس موقع پر سکول کی ہیڈمسٹرس پروین رحمت اور سٹاف ممبران نے سی ای او کو تعلیمی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ چودھری فیاض سندھو نے کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے ، اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں