مظفرگڑھ میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم میں تیزی، ٹیمیں متحرک
ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر شہر بھر میں کارروائیاں،شہریوں کا خیر مقدم
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر شہر بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم میں تیزی آگئی۔ گارڈن روڑ، ریلوے روڑ، جھنگ روڑ، اندرون شہر اور دیگر مقامات پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ شہریوں کو آوارہ کتوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد آوارہ کتوں کو تلف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی سے خوف و ہراس میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مہم کو جاری رکھنے اور مستقل بنیادوں پر شہر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔