تھیلی سیمیا کے قومی دن پر ملتان میں آگہی واک آج
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیر اہتمام ہدیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلی سیمیا کے قومی دن کی مناسبت سے آج صبح 11 بجے آگہی واک نواں شہر چوک سے شروع ہو کر ملتان پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔
واک کی قیادت صدر ملتان چیمبر حافظ عمیر سعید اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان کریں گے ، جبکہ تھیلی سیمیا فائٹرز بھی واک میں شرکت کریں گے ۔