انرویل کلب کا اولڈ ایج ہوم شمس آباد میں خدمت مشن

انرویل کلب کا اولڈ ایج ہوم شمس آباد میں خدمت مشن

ملتان (لیڈی رپورٹر) انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کے وفد نے صدر حنا چغتائی کی قیادت میں اولڈ ایج ہوم شمس آباد کا دورہ کیا۔

 وفد میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی، کلب سیکرٹری شبانہ شاہد اور سابق صدر یاسمین خاکوانی شامل تھیں۔ انرویل کلب کی جانب سے بزرگوں کو بیڈ سائیڈ ٹیبلز کا تحفہ پیش کیا گیا اور شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر بزرگوں کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔ صدر حنا چغتائی نے کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی خدمت انسانیت کا اعلیٰ فریضہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں