شہباز شریف ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

شہباز شریف ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

چھ ماہ کے دوران 5لاکھ 22ہزار مریضوں کا علاج، خدمات میں بہتری

ملتان (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 5 لاکھ 22 ہزار 308 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اکتوبر میں 99ہزار 873 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 73ہزار 873او پی ڈی اور 25ہزار 596 ایمرجنسی مریض شامل تھے ۔ اکتوبر میں 388سرجریز، 301سی سیکشن اور 450 ڈائلیسز کئے گئے ۔ ایم ایس ڈاکٹر تنزیل رحمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت مریضوں کو معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں