زیروویسٹ ماڈل کلین اینڈ گرین منصوبہ شروع
منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوریوالہ کی 2تحصیلوں میں افتتاح کر دیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)صوبے کو صاف اور سرسبز بنانے کے لئے زیرو ویسٹ ماڈل منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر تحصیل بوریوالہ میں دو ماڈل یونین کونسلز، یونین کونسل نمبر 6 اور یونین کونسل نمبر 51کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر، سیاسی و سماجی رہنما چودھری نذیر آرائیں، خالد ڈوگر اور یوسف کیسلیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ زیرو ویسٹ ماڈل، وزیر اعلیٰ کے ویژن کلین اینڈ گرین پنجاب کی عملی تعبیر ہے ۔ اس منصوبے کے تحت شہری علاقوں کو مکمل طور پر ویسٹ فری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل یونین کونسلز میں جدید صفائی نظام متعارف کرایا گیا ہے جہاں کوڑا کرکٹ کی 100 فیصد کلیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔