پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی،مخدوم احمد

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی،مخدوم احمد

دور اقتدارمیں زرعی شعبہ کو ترقی ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا

ملتان( لیڈی رپورٹر ) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین نے ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 185اور مظفرگڑھ کا صوبائی حلقہ 269 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ این اے 185سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ اور صوبائی حلقہ 269 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں علمدار قریشی پیپلزپارٹی کے عہدیدر و کارکنان کی بھرپور الیکشن کمپین سے اور عوامی پذیرائی و عوامی طاقت سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کیلئے سیاست کی ہے پیپلزپارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ جب جب پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی ہے ملک میں بسنے والا کسان، مزدور، طالبعلم، تاجر ، صنعتکار غرض ہر طبقہ فکر خوشحال ہوا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں زرعی شعبہ کو ترقی ہوئی ہم نے کسانوں کو ان کی فصل کا جائز حق دیا ہمارے دور میں گندم کا ریٹ مستحکم تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں