فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، غیر قانونی مذبح خانے سیل
1200کلو مضر صحت گوشت تلف، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار
ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 1200 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ نزد بستی چھینہ مظفرگڑھ میں قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں بدبودار اور رنگ تبدیل شدہ گوشت ذخیرہ کیا گیا تھا، جو مختلف شادی ہالز اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ موقع پر موجود سینکڑوں کلوگرام ناقص گوشت تلف کر دیا گیا جبکہ سلاٹر ہاؤس کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔