سموگ قومی المیہ ، ماحولیاتی ایمرجنسی ضروری: اکمل مدنی

سموگ قومی المیہ ، ماحولیاتی ایمرجنسی ضروری: اکمل مدنی

عوام کی صحت ، معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ، احتیاط برتی جائے

ملتان (لیڈی رپورٹر)متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر اکمل مدنی نے کہا ہے کہ سموگ اب موسمی نہیں بلکہ قومی المیہ بن چکی ہے جو عوام کی صحت اور معیشت پر سنگین اثرات ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت، صنعتکاروں، کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر مدنی نے تجویز دی کہ حکومت قومی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرے ، قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور آگاہی مہم شروع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم موومنٹ عوام میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کی مہم شروع کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں