ویمن یونیورسٹی کی طالبات،فیکلٹی،عملے کی پولیس تصدیق کا آغاز

ویمن یونیورسٹی کی طالبات،فیکلٹی،عملے کی پولیس تصدیق کا آغاز

اقدام کا مقصد شہریوں بالخصوص طلبہ وطالبات کی سلامتی ،تحفظ، ڈیجیٹل ریکارڈ کی شفافیت یقینی بنانا،سی پی او کی زیر نگرانی رجسٹریشن،تصدیق کا سٹال لگایا گیا،سرٹیفکیٹس جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کی طالبات ، فیکلٹی ممبران اور عملے کی پولیس تصدیق کا عمل شروع ہوگیااس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کی سلامتی، تحفظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی میں پولیس ویریفیکشن کا عمل شروع کردیا گیا پنجاب پولیس نے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں طلبہ کی رجسٹریشن اور تصدیق کا سٹال لگایا اور طالبات کو تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹس جاری کئے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہناتھا۔

کہ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام ہر فرد کی خودمختاری، حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے ،رجسٹریشن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا، حفاظتی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا، اور کیمپس کے اندر اور باہر طلباء کے تحفظ کے لئے تیز رفتار رسپانس سسٹم کو یقینی بنانا ہے ۔ تصدیق کے مکمل ہونے پر، ہر طالب علم کے شعبہ میں رجسٹریشن پرفارما جمع کرایا جائے گا یہ رجسٹریشن چھ ماہ تک کارآمد رہے گی، جس کے بعد طلباء کو ڈیٹا کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لئے اپنے پروفائلز کی تجدید کرنی ہوگی یونیورسٹی معاشرے کو پرامن بنانے کے ہرعمل میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نوجوان نسل کے تحفظ، اعتماد اور فلاح کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے ، جبکہ پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ یہ اقدام پنجاب پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ صوبے میں ایک محفوظ، پُرامن اور منظم تعلیمی ماحول کے قیام کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ برادری کے ساتھ قریبی تعاون قائم رکھنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے عملہ ،طالبات اور فیکلٹی ممبران کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں