تھل فیملی گالا اختتام پذیر،معروف گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس
قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں میں عمرہ ٹکٹ،موٹرسائیکل ،انعامات تقسیم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں پہلی بار2 روزہ تھل فیملی گالا کامیابی سے اختتام پذیر،معروف گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس،قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ، موٹرسائیکل سمیت قیمتی انعامات کی تقسیم،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیل کے مطابق تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے سلسلے میں ضلع کوٹ ادو میں پہلی بار میونسپل سٹیڈیم میں 2روزہ تھل فیملی گالاکا انعقاد کیا گیا،ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پروگرام کو یادگار بنا دیا،ملک کے معروف گلوکارظہور احمد لوہار، ریڈیووٹیلی ویژن کی معروف سنگرکوثرجاپانی،یونس خان سمیت مقامی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے سماں باندھ دیا،گالا میں جھولے ،میوزیکل نائٹ، فوڈسٹالز،ثقافتی پروگرام، آتشبازی اور قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کی تقسیم کی گئی،موبائل فون،کپڑوں کے تحائف،موٹر سائیکل،عمرہ ٹکٹ جیسے قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے شاندار انتظامات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر منور عباس بخاری نے کہا کہ کوٹ ادو میں جلد نئے پارک کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترتفریحی سہولیات میسرآسکیں،اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل نے کہا عوام کو تفریحی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔